Posts

Showing posts from April, 2026

ظالم کبھی کامیاب نہیں ہوتے | قرآن کی زبردست نصیحت

Image
 مختصر تشریح: یہ آیت ہمیں واضح پیغام دیتی ہے کہ ظلم چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، اللہ تعالیٰ کے نزدیک قابلِ قبول نہیں۔ ظالم وقتی طور پر طاقتور نظر آ سکتا ہے، مگر حقیقت میں وہ ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہوتا ہے۔ 📌 سبق: ظلم سے بچنا ہر انسان پر لازم ہے کامیابی کا راستہ عدل اور سچائی ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک انصاف کرنے والا ہی کامیاب ہے ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی  Master Muhammad Irshad Gulaothi 

نصیحت نمبر 17: مرید کے لیے صدارت اور شہرت سے بچنے کی تاکید

 شریعت و تصوف حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ نصیحت نمبر 17: اور مریدین کے آداب میں سے ہی یہ ہے کہ صدارت کے درپے نہ ہوں اور نہ اس بات کے کہ ان کا کوئی شاگرد اور مرید ہو، کیونکہ مرید، جب بشریت کے فنا ہونے کے قبل اور آفاتِ مرید کے زائل ہونے سے پیشتر مراد ہو جائے تو وہ حقیقت سے محجوب ہے، اس کا مشورہ اور تعلیم کسی کو نافع نہ ہوگی۔ ✍️ خلاصہ (اردو): اس نصیحت میں حضرتؒ مریدین کو یہ تعلیم دیتے ہیں کہ وہ قیادت، شہرت اور مرید بنانے کی خواہش سے بچیں۔ جب تک انسان اپنے نفس کی اصلاح اور باطنی بیماریوں سے مکمل پاک نہیں ہو جاتا، اس وقت تک اس کا دوسروں کی رہنمائی کرنا فائدہ مند نہیں ہوتا۔ اصل کامیابی اخلاص اور اصلاحِ نفس میں ہے، نہ کہ مقام و مرتبہ حاصل کرنے میں۔ 📖 دیوناگری لپی میں اصل متن: शरीअत व तसव्वुफ़ हज़रत मौलाना शाह मुहम्मद मसीहुल्लाह जलाल आबादी (रहo) नसीहत नंबर 17: और मुरीदीन के आदाब में से यही है कि सदारत के दरपे न हों और न इस बात के कि उनका कोई शागिर्द और मुरीद हो, क्योंकि मुरीद, जब बशरियत के फ़ना होने के क़ब्ल और आफ़ात-ए-मुरीद के ज़ाइल होने से पहले मुराद हो जाए ...

سورۃ البقرہ آیت 269 | حکمت کی عظمت اور اللہ کی عظیم نعمت

Image
 سورۃ البقرہ کی آیت 269 میں اللہ تعالیٰ نے "حکمت" کی اہمیت اور اس کی عظمت کو بیان فرمایا ہے۔ اللہ جسے چاہتا ہے حکمت عطا فرماتا ہے، اور جسے حکمت مل جائے اسے بہت بڑی بھلائی نصیب ہو جاتی ہے۔ اس آیت میں عقل و شعور رکھنے والوں کے لیے نصیحت ہے کہ وہ علم کے ساتھ عمل اور درست فیصلوں کی راہ اختیار کریں۔ اس پوسٹر میں آیت کا خوبصورت انداز میں متن، ترجمہ اور پیغام پیش کیا گیا ہے۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی  Master Muhammad Irshad Gulaothi 

نصیحت نمبر 16: حسدِ خفی سے بچنے کی تاکید | شریعت و تصوف

 شریعت و تصوف حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ نصیحت نمبر 16 اور مرید کے آفات میں سے یہ بھی ہے کہ اس کے نفس میں اخوانِ طریقت پر حسدِ خفی داخل ہو، اور اگر اللہ عزوجل نے اس کے ہم مشربوں میں سے کسی کو اس طریق میں کوئی خاص امتیاز عطا فرمایا ہو اور خود اس سے محروم ہو تو اس امر سے اس کو تاثر ہو۔ اور ایسی حالت میں اس شخص کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ امور سب مقسوم ہو چکے ہیں۔ خلاصہ مرید کے لیے ایک بڑا روحانی نقصان یہ ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں یا دوسرے اہلِ طریقت سے دل میں پوشیدہ حسد رکھے۔ اگر کسی دوسرے کو اللہ تعالیٰ نے علم، مقبولیت، ترقی یا روحانی مقام دیا ہو تو اس پر دل تنگ نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کا حصہ پہلے سے مقرر فرما دیا ہے۔ حسد چھوڑ کر شکر، رضا اور دعا کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ मूल पाठ (देवनागरी लिपि) शरीअत व तसव्वुफ हज़रत मौलाना शाह मुहम्मद मसीहुल्लाह जलाल आबादी नूरुल्लाह मरकदहू नसीहत नंबर 16 और मुरीद के आफ़ात में से यह भी है कि उसके नफ़्स में इख़्वान-ए-तरीक़त पर हसद-ए-ख़फ़ी दाख़िल हो, और अगर अल्लाह अज़्ज़ व जल ने उसके ह...

سورۃ النحل آیت 72 | اللہ کی نعمتیں

Image
 مختصر خلاصہ: اس آیت میں اللہ تعالیٰ انسان کو اپنی عظیم نعمتیں یاد دلاتے ہیں کہ اس نے جوڑے بنائے، اولاد عطا فرمائی اور پاکیزہ رزق دیا۔ اس کے باوجود ناشکری اور باطل کی پیروی سے بچنے کی تنبیہ فرمائی گئی ہے۔ اہم سبق: اللہ کی نعمتوں کو پہچاننا، شکر ادا کرنا اور اسی کی اطاعت اختیار کرنا مومن کی شان ہے۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی  Master Muhammad Irshad Gulaothi 

نصیحت نمبر 15: امارد کی صحبت سے بچنے کی تاکید | شریعت و تصوف

 کتاب: شریعت و تصوف مصنف: حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ نصیحت نمبر 15 اور اس طریق کی دشوار ترین آفات میں سے امارد کی صحبت ہے۔ اور جس کو اللہ تعالیٰ نے اس میں کچھ بھی مبح6تلا دیا تو تمام شیوخ کا اس پر اتفاق ہے کہ ایسا شخص ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے اہانت کی اور اس کو رسوا کیا۔ خلاصہ    سالک اور طالبِ حق کے لیے بعض صحبتیں روحانی ترقی میں سخت رکاوٹ بنتی ہیں۔ ان میں ایک خطرناک آفت ناجائز اور فتنہ انگیز صحبت ہے۔ اہلِ تصوف نے اس سے بچنے کی سخت تاکید فرمائی ہے، کیونکہ یہ انسان کے باطن، اخلاق اور روحانی حالت کو نقصان پہنچاتی ہے۔ देवनागरी लिपि किताब: शरीअत व तसव्वुफ मुसन्निफ: हज़रत मौलाना शाह मुहम्मद मसीहुल्लाह जलाल आबादी नूरुल्लाह मरकदह नसीहत नंबर 15 और इस तरीक की दुश्वार तरीन आफ़ात में से अमरद की सोहबत है। और जिस को अल्लाह तआला ने इसमें कुछ भी मुबतला दिया तो तमाम शुयूख का उस पर इत्तिफ़ाक है कि ऐसा शख्स है जिसकी अल्लाह तआला ने एहानत की और उसको रुसवा किया। सारांश सालिक और राहे-हक़ के चाहने वाले के लिए कुछ सोहबतें रूहानी तरक़्क़ी में बड़ी रुकावट बनती हैं। उन...

سورۃ الحدید آیت 18 | صدقہ کرنے والوں کے لیے عظیم اجر | Quranic Motivation

Image
 اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو مرد اور عورتیں اللہ کی راہ میں صدقہ کرتے ہیں، ان کے لیے اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے اور ان کے لیے بہترین بدلہ ہے۔ یہ آیت ہمیں سخاوت، خیرات اور اللہ پر بھروسہ سکھاتی ہے۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی  Master Muhammad Irshad Gulaothi 

نصیحت نمبر 14 | مرید اور مشائخ کے بارے میں اعتدال کا طریقہ

 کتاب : شریعت و تصوف مصنف: حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادیؒ نصیحت نمبر 14 اور مرید کو یہ نہیں چاہیے کہ مشائخ کے معصوم ہونے کا اعتقاد رکھے،بلکہ یہ واجب ہے کہ ان کو ان کے احوال پر چھوڑ کر ان کے ساتھ حسن زن رکھے (یعنی اگر احیانًا کا کوئی قول یا فعل حدود سے خارج معلوم ہو تو اتنی ہی بات پر ان سے تعلق قطع نہ کرے۔بشرطیکہ ایسے امور کی کثرت نہ ہو اور مرید کو ایسے امور کا حکم نہ دے،ورنہ شائستگی کے ساتھ ان سے جدا ہو جائے) خلاصہ مرید کو چاہیے کہ اپنے شیخ یا بزرگ کو معصوم نہ سمجھے، کیونکہ معصوم ہونا انبیاءِ کرام علیہم السلام کی صفت ہے۔ البتہ اپنے شیخ کے ساتھ حسنِ ظن رکھے اور اگر کبھی کوئی بات بظاہر سمجھ میں نہ آئے تو فوراً تعلق ختم نہ کرے۔ اگر خلافِ شریعت امور زیادہ ہو جائیں یا ایسے کام کا حکم دیا جائے تو ادب کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لے۔ हिंदी (देवनागरी लिपि) किताब : शरीअत व तसव्वुफ मुसन्निफ: हज़रत मौलाना शाह मुहम्मद मसीहुल्लाह जलालाबादी रह. नसीहत नंबर 14 और मुरीद को यह नहीं चाहिए कि मशाइख के मासूम होने का एतिकाद रखे, बल्कि यह वाजिब है कि उनको उनके अहवाल पर छोड़ कर उनके साथ हुस्ने ज़...

سورۃ التوبہ آیت 51 | اللہ پر بھروسہ اور تقدیر پر ایمان | Quranic Poster

Image
  یہ آیت مومن کو سکھاتی ہے کہ جو کچھ ہوتا ہے اللہ کے حکم سے ہوتا ہے۔ اللہ ہی ہمارا کارساز ہے، اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی  Master Muhammad Irshad Gulaothi 

نصیحت نمبر 13 | شیخِ کامل کی تلاش اور ہجرت کا حکم | کتاب شریعت و تصوف

 کتاب : شریعت و تصوف مصنف: حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ صاحب جلال آبادیؒ نصیحت نمبر 13 اور احکام مرید میں سے یہ بھی ہے کہ جب وہ اپنے جائے قیام پر کوئی (شیخ) مربی نہ پائے تو اس کو ایسے شخص کی طرف ہجرت کرنا چاہیے جو اس کے زمانے میں ارشاد مریدین کے منصب پر (من جانب اللہ) معمور ہو، اور اس کے پاس جا کر قیام کرے اور اس کی چوکھٹ سے تا وقت اجازت جدا نہ ہو ۔ اردو خلاصہ: اس نصیحت میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی جگہ صحیح رہنمائی کرنے والا مرشد نہ ہو تو طالبِ حق کو ایسے شیخِ کامل کی تلاش کرنی چاہیے جو لوگوں کی اصلاح پر مامور ہو۔ پھر اس کی صحبت اختیار کرے اور اجازت تک اس سے وابستہ رہے۔ देवनागरी लिपि किताब : शरीअत व तसव्वुफ़ मुसन्निफ़: हज़रत मौलाना शाह मुहम्मद मसीहुल्लाह साहिब जलाल आबादी रह० नसीहत नम्बर 13 और अहकाम मुरीद में से यह भी है कि जब वह अपने जाए क़ियाम पर कोई (शैख़) मुर्ब्बी न पाए तो उसको ऐसे शख्स की तरफ़ हिजरत करना चाहिए जो उसके ज़माने में इरशाद मुरीदीन के मंसब पर (मिन जानिबिल्लाह) मामूर हो, और उसके पास जाकर क़ियाम करे और उसकी चौखट से ता वक़्त इजाज़त जुदा न हो। ( खुलासा ) इस नसीहत में बत...

سورۃ ص آیت 35 | حضرت سلیمانؑ کی دعا | قرآنی دعا برائے بلاگ

Image
 سورۃ ص آیت 35 میں حضرت سلیمان علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کی اور ایسی بادشاہت مانگی جو ان کے بعد کسی کو نہ ملے۔ یہ دعا بندگی، عاجزی اور اللہ کی قدرت پر کامل یقین کا درس دیتی ہے۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi 

نصیحت نمبر 12: کتاب شریعت و تصوف - حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادیؒ

 نصیحت نمبر 12: اصل متن اردو متن: "اور جب مرید دوام ذکر کا التزام کرلے اور خلوت کو (جلوت) پر ترجیح دینے لگے تو اگر اپنی خلوت میں بحالت نوم یا بحالتِ بیداری ایسے امور پائے جو اس کے قبل نہ پائے تھے (مثلاً بطور خرق عادت یا بطور رزقِ عادت) کسی حقیقتِ معنویہ کا مشاہدہ کرے تو چاہیے کہ اس کی طرف التفات بالکل نہ کرے اور یہاں پر کچھ اطمینان نہ کرے اور نہ اس کے مثل دوسرے حالات کے حصول کا منتظر رہے، کیوں کہ یہ سب حق تعالیٰ کی جانب سے (توجہ کی) گھیرنے والی چیزیں ہیں، البتہ شیخ سے ان سب باتوں کا بیان کرنا ضروری ہے تاکہ (بیان کرنے کے) اس کے قلب ان امور سے فارغ ہو جائے اور شیخ پر واجب ہے کہ اس کے راز کی حفاظت کرے اور دوسرے شخص سے اس کی بات کو پوشیدہ رکھے، اور اس کی نظر میں ان باتوں کی تحقیر کرے (یعنی کم درجہ ہونا ظاہر کرے) کیوں کہ یہ تمام امور امتحانات ہیں اور ان پر اطمینان کرنا دھوکہ (میں پڑنا) ہے۔ پس مرید کو چاہیے امور اور ان کی جانب التفات کرنے سے ڈراتا جائے، اور اس کی ہمت کو اس سے بالاتر مقام پر پہنچایا جائے۔" خلاصہ اور بنیادی سبق بے توجہی: مرید کو دورانِ سلوک اگر کوئی کشف یا غیر معمولی...

رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ | سورۃ الأعراف 126 | روزانہ قرآنی کیلنڈر

Image
 ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی  Master Muhammad Irshad Gulaothi 

نصیحت نمبر 11: مرید کے آداب، عبادات اور ذکر قلبی | شریعت و تصوف

 نصیحت نمبر 11: مرید کے آداب اور ذکر قلبی کی فضیلت اور مرید کے آداب میں سے ظاہری کثرتِ عبادات اور اوراد نہیں ہے، بلکہ یہ جماعت تو اپنے کو خطرات سے خالی کرنے میں اور اپنے اخلاق کی معالجہ کرنے میں اور اپنے قلوب سے غفلت دور کرنے میں مشغول ہے، کیونکہ کثیر اعمال خیر میں اور وہ جو چیز ان کے لیے لابدی ہے، وہ فرائض اور سننِ مؤکدہ کی پابندی ہے۔ باقی زائد اعمال جیسے نفل نمازوں کی کثرت، سو اس کی نسبت ذکرِ قلبی کا دوام ان کے لئے اکمل حالت ہے۔ دیوناگری رسم الخط (Devanagari/Hindi Script) नसीहत नंबर 11: और मुरीद के आदाब में से ज़ाहिरी कसरत-ए-इबादात और औराद नहीं है, बल्कि यह जमाअत तो अपने को ख़तरात से ख़ाली करने में और अपने अख़लाक़ की मुआलजा करने में और अपने कुलूब से ग़फ़लत दूर करने में मशग़ूल है, क्योंकि कसीर आमाल-ए-खैर में और वो जो चीज़ उनके लिए ला-बुद्दी है, वो फ़राइज़ और सुन्नत-ए-मुअक्कदा की पाबन्दी है। बाक़ी ज़ायद आमाल जैसे नफ़्ल नमाज़ों की कसरत, सो उसकी निस्बत ज़िक्र-ए-क़ल्बी का दवाम उनके लिए अकमल हालत है। ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی  Master Muhammad Irshad Gul...

Surah Yunus Ayat 62-63-64 | Awliya Allah Ki Shan | Daily Quran Calendar سورۃ یونس آیات 62-63- -64 | اولیاء اللہ کی شان | ڈیلی قرآن کیلنڈر

Image
 ان آیات میں “اولیاء اللہ” کی شان بیان کی گئی ہے: جو سچے ایمان والے اور متقی ہوتے ہیں اللہ ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں سکون اور خوشخبری عطا فرماتا ہے انہیں نہ مستقبل کا خوف ہوتا ہے اور نہ ماضی کا غم یہ آیات تصوف کے ایک بنیادی اصول کو واضح کرتی ہیں کہ قربِ الٰہی ایمان اور تقویٰ سے حاصل ہوتا ہے، نہ کہ صرف دعووں سے۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم  رائے بریلی  Master Muhammad  Irshad Gulaothi 

نصیحت نمبر 10: مرید کے آداب اور صحبتِ فقراء کی ہدایات | شریعت و تصوف

 🌿 نصیحت نمبر 10 "اور جو ابتدا میں مرید فقراء اور اصحابِ طریق کے مجمع میں بیٹھنے والا ہو اسے سخت مضر ہے، اور اگر کسی کو ایسا ابتلاء پیش آ جائے تو اس کو یہ طریق اختیار کرنا چاہئے کہ شیوخ کا احترام کرے اور اصحاب کی خدمت کرے اور ان کی مخالفت کو ترک کرے، اور ایسا کام کرے جس میں فقراء کی راحت ہو، اور یہ کوشش کرے کہ کسی شیخ کا قلب اس سے متوحش نہ ہو۔ اور واجب یہ ہے کہ فقراء کی صحبت میں فقراء کی اپنے نفس کے مقابلہ میں صاحبِ حق قرار دے۔ اور ان میں سے ہر ایک کا حق اپنے ذمہ واجب سمجھے اور ان میں سے کسی کے ذمہ اپنا کوئی حق واجب نہ سمجھے، اور واجب ہے کہ مرید کسی کی مخالفت نہ کرے، اور اگر یہ معلوم ہو جائے کہ حق اس کے ساتھ ہے (یعنی میرے) ساتھ ہو جائے تو ساکت ہو جائے، اور ہر ایک کے ساتھ اپنی موافقت ظاہر کرے۔ (یہ مطلب نہیں کہ باطل میں دوسرے کے ساتھ ہو جائے بلکہ یہ مطلب ہے کہ اظہارِ حق کے بعد خصومت کی صورت اختیار نہ کرے کہ اس میں اضاعتِ وقت اور کدورتِ قلب ہے، اور دوسرے کے امورِ معاشرت میں اس اختلاف سے اثر نہ لے) اور وہ مرید جس میں (اعتدال سے زیادہ) تپش اور بہت دھری کرنے اور جھگڑا کرنے کی عادت ہو، ...

سورۃ الجن آیت 22 | اللہ کے سوا کوئی پناہ نہیں

Image
 یہ آیت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ حقیقی حفاظت اور پناہ صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت انسان کو اللہ کے فیصلے سے نہیں بچا سکتی، اس لیے ہمیں ہر حال میں اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi 

نصیحت نمبر 9: مرید کی آزمائش اور اذکار کی تلقین | شریعت و تصوف

 📘 شریعت و تصوف مصنف: حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادی رحمۃ اللہ علیہ 🌿 نصیحت نمبر 9: اور جب تک مرید ہر علاقے سے مجرد نہ ہو جائے اس کے شیخ کے لئے جائز نہیں ہے کہ اذکار میں سے کچھ بھی اس کو تلقین کرے، بلکہ واجب ہے کہ پہلے اس کی آزمائش کرلے، پھر جب اس کا قلب مرید کے عزم کے پختگی کی شہادت دے تو اس وقت اس پر یہ شرط لگا دے کہ جو گونا گوں انقلابات قضا و قدر کے اس طریقہ میں اس کو پیش آئیں گے، اس پر راضی رہے گا۔ اور اس سے عہد کرے کہ اس طریقہ سے نہ مڑے گا، خواہ اس کو کچھ بھی پیش آئے۔ ضرر، ذلت، فقر، امراض و آلام و رنج قلب سے سہولت کی جانب مائل نہ ہوگا۔ اور فاقوں کے ہجوم اور ضرورت کے وقت رخصت کو تلاش نہ کرے گا اور تن آسانی کو اختیار نہ کرے گا اور کسل کو اپنا شعار نہ بنا دے گا۔ (رخصت اور سہولت وہ مذموم ہے جو کسل کے سبب یا اپنی رائے سے ہو اور جو شرعی مصلحت سے ہو اور شیخ کی رائے سے ہو وہ مذموم نہیں۔) ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi 

سورۃ النور آیت 34 | نصیحت آموز آیات اور سبق | Daily Quran Calendar

Image
 سورۃ النور آیت 34 میں اللہ تعالیٰ نے نصیحت، مثالیں اور ہدایت کا بیان فرمایا ہے تاکہ انسان حق کو پہچان کر اپنی زندگی کو سنوار سکے۔ یہ آیت ہمیں ایمان، عمل صالح اور عبرت حاصل کرنے کا درس دیتی ہے۔ آج کے قرآنی کیلنڈر میں اس بابرکت آیت کا پیغام سادہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی  Master Muhammad Irshad Gulaothi 

نصیحت نمبر ۸ | راز کی حفاظت اور شیخ سے اخلاص | شریعت و تصوف

 📌 نصیحت نمبر ۸ | شریعت و تصوف 📖 پھر اس پر واجب ہے کہ اپنے راز کو چھپا دے۔ یہاں تک کہ اپنی گھنڈی پر بھی ظاہر نہ ہونے دے (یعنی اپنے خاص دوست سے بھی جس کو خاص قرب ہو ظاہر نہ کرے) مگر اپنے شیخ سے پوشیدہ نہ کرے، اور اگر کسی اپنے ایک سانس کو بھی اپنے شیخ سے پوشیدہ کیا تو بلا شبہ اس نے شیخ کے حقِ صحبت میں خیانت کی۔ اور شیخ کی مخالفت اس کے کسی مشورہ میں واقع ہو گئی (اور اس پر متنبہ ہو گیا خواہ خود یا شیخ کی تنبیہ سے) تو لازم ہے کہ فوراً اس کے سامنے اس امر کا اقرار کرے، پھر جو سزا بھی اس کی مخالفت اور قصور پر وہ تجویز کرے اس کو (خوشی کے ساتھ) تسلیم کرے۔ خواہ وہ کسی سفر کی تکلیف کا حکم دے یا جو مناسب سمجھے۔ اور شیوخ کیلئے روا نہیں ہے کہ مریدین کی زلات سے درگزر کریں، اس لئے کہ اللہ کے حقوق کو ضائع کرنا ہے۔ ف: (درگزر سے مراد تنبیہ نہ کرنا ہے، باقی بعد تنبیہ کے اگر سزا معاف کر دیں، جب بدووں کے مزاج کے اصلاح کی کامل امید ہو، اس کا مضائقہ نہیں)۔ 📚 حوالہ شریعت و تصوف (صفحہ نمبر: ۱۶۶) مصنف حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ ✍️ سگنیچر ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر، ...

سورۃ فصلت آیت 33 | بہترین بات کس کی ہے؟ | Daily Quran Calendar

Image
 سورۃ فصلت کی آیت نمبر 33 ہمیں ایک عظیم اصول سکھاتی ہے کہ سب سے بہترین بات اس شخص کی ہے جو لوگوں کو اللہ کی طرف بلائے، خود بھی نیک عمل کرے اور فخر کے ساتھ کہے کہ میں مسلمان ہوں۔ یہ آیت ہمیں دعوتِ دین، اچھے اخلاق اور عمل صالح کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ آج کے دور میں جہاں ہر طرف فتنہ اور گمراہی ہے، وہاں اس آیت کا پیغام اور بھی اہم ہو جاتا ہے۔ آئیے ہم عہد کریں کہ ہم نہ صرف خود نیک بنیں گے بلکہ دوسروں کو بھی بھلائی کی طرف بلائیں گے ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi Bulandshahar resident Raebareli

نصیحت نمبر 7: شیخ کے مشورے کی پابندی اور دل کی اصلاح

 شریعت و تصوف 📖 نصیحت نمبر 7 مصنف : حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ شیخ کے مشورے کی پابندی اور دل کی اصلاح پھر مال اور جہاں سے نکل چکے تو اس پر واجب ہے کہ اللہ تعالیٰ سے یہ عہد و وثوق کے ساتھ کرے کہ اپنے شیخ کے کسی مشورے کے مخالف نہ کرے گا، کیونکہ مرید کا اپنے شیخ کے ساتھ خلاف کرنا ابتداءِ امر میں نہایت درجہ ضرر رساں ہے، کیونکہ جو حال ابتداء میں ہوتا ہے وہی آئینہ ہوتا ہے اس کی ساری عمر کی حالت کا، اور اس عہد کی شرطوں میں سے یہ بھی ہے کہ اپنے شیخ پر قلب سے بھی اعتراض نہ کرے۔ فائدہ: ابتداء کی قید سے یہ شبہ نہ ہو کہ انتہا میں خلاف جائز ہو، بلکہ درحقیقت اس قید کی یہ ہے کہ انتہا میں تو بوجہ بصیرت کے خلاف کا احتمال ہی نہیں، ابتداء ہی میں اس کا احتمال ہوتا ہے، اس لیے اس کا انسداد کیا گیا۔ ✨ سبق: اس نصیحت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ روحانی راستے میں کامیابی کے لیے اپنے شیخ کی اطاعت اور دل کی صفائی نہایت ضروری ہے۔ مخالفت اور اعتراض انسان کی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ 🤲 اختتامیہ: آئیے ہم عہد کریں کہ ہم اپنے بڑوں کی صحیح رہنمائی کو قبول کریں گے اور اپنے دل کو ہر قسم کے ...

سورۃ النساء آیت 28 | اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے | Daily Quran Calendar

Image
 سورۃ النساء کی آیت 28 ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر سختی نہیں بلکہ آسانی چاہتا ہے۔ انسان فطری طور پر کمزور ہے، اس لیے دین میں نرمی اور سہولت رکھی گئی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم دین کو سمجھ کر اس پر عمل کریں اور اپنی زندگی میں اعتدال اور آسانی کو اپنائیں۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر، مقیم رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi District Bulandshahr, Based in Raebareli

🔍 Shariat o Tasawwuf Naseehat 6 | نگاہ کی حفاظت کیوں ضروری ہے؟ (Why Guarding the Gaze is Important) یہ دونوں ٹائٹلز بلاگ

 📖 شریعت و تصوف ✨ نصیحت نمبر 6: نگاہ کی حفاظت — دل کی پاکیزگی کا ذریعہ مصنف: مولانا شاہ محمد مسیح اللہ خان رحمۃ اللہ علیہ انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی نگاہوں کی حفاظت کرے، کیونکہ یہی وہ دروازہ ہے جہاں سے دل میں خیالات داخل ہوتے ہیں۔ جب انسان غیر ضروری اور ناجائز چیزوں کو دیکھنے لگتا ہے تو رفتہ رفتہ اس کا دل متاثر ہونے لگتا ہے۔ شروع میں نگاہ ڈالنا معمولی محسوس ہوتا ہے، لیکن یہی چھوٹی سی لغزش آہستہ آہستہ بڑے گناہوں کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر انسان اپنی آنکھوں کو قابو میں رکھے تو بہت سی برائیوں سے خود بخود بچ سکتا ہے۔ اہلِ علم فرماتے ہیں کہ دل کی پاکیزگی کا راستہ نگاہ کی حفاظت سے ہو کر گزرتا ہے۔ جو شخص اپنی نظر کو قابو میں رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے دل کو نور سے بھر دیتا ہے اور اسے سکونِ قلب عطا فرماتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ: اپنی نگاہوں کو بے جا چیزوں سے بچائیں غیر محرم پر نظر ڈالنے سے پرہیز کریں اللہ کی رضا کو ہر حال میں مقدم رکھیں ✨ یاد رکھیں! نگاہ کی حفاظت دراصل ایمان کی حفاظت ہے، اور یہی ایک پاکیزہ اور کامیاب زندگی کی بنیاد ہے۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے ...

Surah Muhammad Ayat 33 | Daily Quran Calendar | Urdu Hindi English Translation

Image
 سورۃ محمد کی آیت 33 ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں اور اپنے اعمال کو ضائع نہ کریں۔ یہ آیت ہماری زندگی کو سنوارنے اور ایمان کو مضبوط کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ Master Muhammad Irshad Gulaothi (ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی، ضلع بلند شہر، مقیم رائے بریلی)

سورۃ السجدہ آیت 22 | آج کی قرآنی نصیحت | Daily Quran Calendar

Image
 ✨ آج کی نصیحت: قرآن کی آیات صرف پڑھنےکے لیے نہیں بلکہ سمجھنے اور عمل کرنے کے لیے ہیں۔ غفلت انسان کو اللہ سے دور کر دیتی ہے    ۔🤲 عمل کی دعوت: آئیے آج ہم عہد کریں کہ ہم قرآن کی تعلیمات کو سنجیدگی سے لیں گے، ان پر غور کریں گے اور اپنی زندگی کو ان کے مطابق بنانے کی کوشش کریں گے۔ ماسٹر محمد ارشاد کلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم حال رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi official 

نصیحت نمبر 5: تعلقات و مشاغل کا حذف (شریعت و تصوف)

 نصیحت نمبر 5: تعلقات و مشاغل کا حذف 📚 کتاب: شریعت و تصوف ✍️ مصنف: حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ 📖 اصل عبارت پھر اس کے بعد تعلقات و مشاغل کے حذف کرنے میں سعی کرے، کیونکہ اس طریق کی بنا فراغ قلب پر ہے، اور جب علائق سے نکلنے کا ارادہ کرے تو ابتداء خروج من المال سے کرے، کیونکہ مال ہی ایسی چیز ہے کہ وہ حق سے پھیر کر اپنی طرف مائل کر لیتا ہے، اور کوئی مرد ایسا نہیں پایا گیا جو اس طریق میں دنیا کا تعلق اپنے دل میں رکھے کر داخل ہوا ہو، اور اس کو اس تعلق سے جلدی پھر اس چیز کی طرف کھینچ لیا ہو جس سے وہ نکلا تھا۔ ف: مراد مال کا وہ درجہ ہے جو حدودِ شرعیہ سے خارج ہو، یا ضرورت سے زائد اس میں انہماک ہو۔ ✨ خلاصہ اس نصیحت میں بتایا گیا ہے کہ دل کی یکسوئی (فراغِ قلب) حاصل کرنے کے لیے دنیاوی تعلقات اور مشاغل کو کم کرنا ضروری ہے۔ خاص طور پر مال کی محبت انسان کو حق سے دور کر دیتی ہے، اس لیے سب سے پہلے اسی کو قابو میں کرنا چاہیے۔ ✍️ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi official

نصیحت نمبر 4: توبہ، حقوق العباد اور سلوک کی بنیاد

 (ماخوذ از: شریعت و تصوف، مصنف: حضرت مولانا مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ) پھر جب سلوک کا ارادہ کرے تو ان تمام امور مذکورہ کے بعد اس پر لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ سبحانہ کی جناب میں اپنے تمام گناہوں سے توبہ کرے اور ظاہری و باطنی، صغیرہ و کبیرہ سب گناہوں کو چھوڑ دے، اور سب سے اول اہلِ حقوق کو راضی کرنے کی کوشش کرے۔ جو سالک اہلِ حقوق کو راضی نہ کرے گا اس پر یہ طریق کچھ بھی نہ کھلے گا، اور سالکین کا یہی طریقہ ہے۔ ✍️ خلاصہ (Summary): اس نصیحت میں بتایا گیا ہے کہ سلوک کی راہ اختیار کرنے سے پہلے انسان کو سچی توبہ کرنی چاہیے اور ہر قسم کے گناہوں سے بچنا چاہیے۔ خاص طور پر حقوق العباد ادا کرنا اور لوگوں کو راضی کرنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ بغیر اس کے روحانی ترقی ممکن نہیں ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر، مقیم رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi Bulandshahr (UP), India۔

سورہ کہف کی آیت 110: اخلاص اور نیک عمل کی اہمیت | Daily Quran Message

Image
 آج کی قرآنی نصیحت: سورہ کہف کی یہ بابرکت آیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی کامیابی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب انسان خالص نیت کے ساتھ نیک اعمال کرے اور اپنی عبادت کو ہر قسم کے شرک سے پاک رکھے۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر، مقیم رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi Bulandshahr (UP), India

شریعت و تصوف: سالک کے لیے ضروری نصائح (3) — اختلاف میں اعتدال اور حسنِ ظن

 📚 کتاب و مصنف: 📖 کتاب: شریعت و تصوف ✍️ مصنف: حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ ✨ خلاصہ: اس نصیحت میں واضح کیا گیا ہے کہ اہلِ دین کے درمیان اختلاف ہونا کوئی عجیب بات نہیں، لیکن ایک سالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان اختلافات کو بڑھانے کے بجائے برداشت اور حکمت سے کام لے۔ اصل مقصد اپنی اصلاح ہے، نہ کہ دوسروں کے عیوب تلاش کرنا۔ اتحاد، محبت اور ادب کو ہر حال میں قائم رکھنا چاہیے۔ 📖 اصل مضمون (نصیحت نمبر 3): 🌿 نصیحت نمبر 3 اہلِ دین میں اختلاف ہو جانا کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن ایک طالبِ حق اور سالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان اختلافات کو بڑھانے کے بجائے صبر اور حکمت سے کام لے۔ اہلِ اللہ اور علماء کا اصل مقصد دین کی خدمت اور بندوں کی اصلاح ہوتا ہے، اس لیے ان کے درمیان اگر کسی مسئلہ میں اختلاف ہو جائے تو اس کو دل کا مرض نہ بنایا جائے اور نہ ہی اس کی بنیاد پر بدگمانی پیدا کی جائے۔ آج کل عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ معمولی باتوں کو بڑا بنا دیا جاتا ہے، جس سے دلوں میں دوری اور نفرت پیدا ہو جاتی ہے، حالانکہ ایک سچے مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے دل کو صاف رکھے اور دوسروں کے عیوب تلاش...

والدین کی فرمانبرداری اور شرک سے بچنے کی تلقین

Image
  ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم حال رائے بریلی  Master Muhammad Irshad Gulaothi official

سورۃ ال عمران ایت نمبر 175

Image
سورۃ ال عمران ایت نمبر 175 ✍️ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر، مقیم رائے بریلی ✍️ Written by: Master Muhammad Irshad Gulaothi

شریعت و تصوف: سالک کے لیے ضروری نصائح (2) | علمِ شریعت اور احتیاط کا راستہ

 🌿 شریعت و تصوف: سالک کے لیے ضروری نصائح (2) 📖 مصنف: حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ جلال آبادیؒ ✨ نصیحت نمبر: 2 جب مرید اپنے اعتقاد کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ مضبوط کر لے تو اس پر لازم ہے کہ بقدرِ ضرورت علمِ شریعت حاصل کرے، خواہ خود مطالعہ سے یا علماء سے پوچھ کر، تاکہ اپنے فرائض صحیح طور پر ادا کر سکے۔ اور اگر فقہاء کے درمیان اختلاف ہو تو احتیاط کا راستہ اختیار کرے اور اختلافی امور سے بچنے کی کوشش کرے۔ 💡 آسان خلاصہ اس نصیحت میں سالک کے لیے دو بنیادی اصول بیان کیے گئے ہیں: 🔹 علمِ شریعت ضروری ہے ایمان کے بعد سب سے اہم چیز یہ ہے کہ انسان اپنے فرائض (نماز، روزہ، معاملات) صحیح طریقے سے ادا کرے، اور یہ بغیر علم کے ممکن نہیں۔ 🔹 احتیاط کا راستہ اختیار کریں جہاں اختلاف ہو، وہاں بحث میں پڑنے کے بجائے وہ راستہ اختیار کریں جس میں دین زیادہ محفوظ ہو۔ 📌 سبق ✔ عبادت کی قبولیت کے لیے اس کا شریعت کے مطابق ہونا ضروری ہے ✔ سالک کو چاہیے کہ اختلاف اور بحث سے بچے ✔ احتیاط، تقویٰ کی علامت ہے ✍️  ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر، مقیم رائے بریلی ✍️ Written by: Master Muhammad Irshad Gulaothi

اللہ کی اطاعت اور رسول اللہ کا کہنا ماننا

Image
  Master Muhammad Irshad Gulaothiofficial

شریعت و تصوف: سالک کے لیے ضروری نصائح (1)

 🌿 شریعت و تصوف: سالک کے لیے ضروری نصائح (1) 📖 مصنف: حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ جلال آبادی ✨ نصیحت نمبر: 1 پہلا قدم مرید کا اس طریق میں صدق (یعنی خلوص) پر ہونا چاہیے، تاکہ اس سے صحیح برکت ہو کر منافعِ تام ہو۔ اس لیے مشائخ نے فرمایا ہے کہ لوگ اطاعتِ اصول کے سبب (دولت) وصول سے محروم رہتے ہیں۔ پس ابتدا ہی میں اعتقاد و فیما بین اللہ و بینہ یعنی اس کے اور اس کے خدا کے درمیان سے دوری واجب ہے (یعنی اپنے اعتقادات سے) جو کہ ایک ہو، نہ کہ مختلف اور متفرق ہو، اور خالی ہو کر اس سے بدعات سے، اور رابطہ ہو براہین اور دلائلِ قطعیہ سے۔ 💡 آسان خلاصہ اس نصیحت میں بتایا گیا ہے کہ جو شخص اللہ کے راستے (سلوک) پر چلنا چاہتا ہے، اسے سب سے پہلے سچے دل اور خلوص کے ساتھ نیت کرنی چاہیے۔ اس کے عقائد مضبوط اور صاف ہونے چاہئیں، یعنی وہ صرف اللہ پر کامل یقین رکھے اور اپنے دل کو غلط عقائد اور بدعات سے پاک کرے۔ جب انسان اخلاص اور صحیح عقیدہ اختیار کرتا ہے تو ہی اسے دین اور روحانیت کی حقیقی برکت حاصل ہوتی ہے۔ 📌 سبق اخلاص، درست عقیدہ اور بدعات سے بچنا ہی کامیاب سلوک کی بنیاد ہے۔ ✍️ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلن...

इस्लाह व तरबियत के लिए डांट-डपट की ज़रूरत

 🌿 इस्लाह व तरबियत के लिए डांट-डपट की ज़रूरत हकीमुल उम्मत मुजद्दिद-ए-मिल्लत हज़रत मौलाना अशरफ अली थानवी रहमतुल्लाहि अलैह 📖 मआख़ूज़ अज़: अल-इफ़ाज़ातुल यौमिया, जिल्द 1, सफ़ा 620✨ तरबियत का असल मक़सद एक सिलसिले-ए-गुफ़्तगू में फ़रमाया गया कि हर शख़्स को मुरिद नहीं बनाया जाता, क्योंकि हर एक में तरबियत की सलाहियत नहीं होती। तरबियत के लिए ज़रूरी है कि इंसान डांट-डपट और इस्लाही बातों को बर्दाश्त करने वाला हो। ⚖️ डांट-डपट क्यों ज़रूरी है? तरबियत का सफ़र आसान नहीं होता। इसमें कभी-कभी सख़्ती भी होती है। यही सख़्ती इंसान के अंदर सुधार (इस्लाह) पैदा करती है। जो लोग इसको सह लेते हैं, वही असल तरबियत हासिल करते हैं। 🧠 सही समझ ही पहली निशानी है अक्सर देखा गया है कि बड़े लोग (अमरा) भी फ़क़ीरों के पास आते हैं, लेकिन वही लोग फ़ायदा उठाते हैं जिनमें सादगी और सही समझ होती है। यह उनकी सलीम फ़हम (सही सोच) की पहली निशानी होती है। 🌟 बैअत से पहले क्या ज़रूरी है? फ़रमाया गया कि बैअत से पहले अपने अंदर ऐसा तअल्लुक़ (रिश्ता) और लगाव पैदा करना चाहिए कि इंसान इस्लाह की हर बात को दिल से क़ुबूल कर सके। इसके बाद ...

منازلِ سلوک: دل کی اصلاح اور روحانیت کا مکمل راستہ

  🌿 منازلِ سلوک: دل کی اصلاح اور روحانیت کا سفر منازلِ سلوک دراصل انسان کے باطن کو سنوارنے اور اللہ تعالیٰ سے سچی محبت پیدا کرنے کا راستہ ہے۔ یہ صرف ظاہری اعمال کا نام نہیں بلکہ دل کی دنیا کو بدلنے کا ایک مکمل نظام ہے۔ ✨ 1. اخلاص اور درست نیت ہر عمل کی بنیاد نیت ہے۔ اگر نیت خالص ہو تو تھوڑا عمل بھی مقبول ہو جاتا ہے، اور اگر نیت میں ریا ہو تو بڑا عمل بھی بے وزن ہو جاتا ہے۔ ✨ 2. ادب اور تعظیمِ بزرگان اولیاء اللہ اور اہلِ علم کا ادب روحانیت کی کنجی ہے۔ جو شخص ادب اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے عزت عطا فرماتا ہے۔ ✨ 3. صحبتِ صالحین کی اہمیت نیک لوگوں کی صحبت دل کو نورانی بناتی ہے۔ اچھی مجلس انسان کے خیالات اور اعمال دونوں کو بدل دیتی ہے۔ ✨ 4. محبتِ الٰہی کا حصول سلوک کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنا ہے۔ جب دل میں یہ محبت پیدا ہو جاتی ہے تو دنیا کی محبت خود بخود کم ہو جاتی ہے۔ ✨ 5. دنیا سے بے رغبتی دنیا ایک عارضی مقام ہے۔ سالک کو چاہیے کہ دنیا میں رہے مگر دل کو اس میں نہ لگائے۔ ✨ 6. زبان اور اعمال کی حفاظت زبان کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ جھوٹ، غیبت اور فضول باتوں سے ب...

سورۃ البقرۃ ایت نمبر 195

Image
اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنا  ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم حال رائے بریلی Master Mohammed Irshad Gulaothi Official   

آج کی آیت: اللہ کو یاد کرو (سورۃ البقرہ 198)

Image
آج کی قرآنی آیت ہمیں اللہ تعالیٰ کی یاد اور اس کی نعمتِ ہدایت کی اہمیت بتاتی ہے۔  انسان کو چاہیے کہ وہ ہر حال میں اللہ کو یاد رکھے، کیونکہ اسی کی ہدایت سے ہم سیدھے راستے پر آئے ہیں۔ یہ آیت ہمیں عاجزی اور شکرگزاری کا درس دیتی ہے کہ ہم پہلے گمراہی میں تھے، پھر اللہ نے ہمیں راہِ راست دکھائی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اپنی یاد میں مشغول رکھے۔ آمین۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم حال رائے بریلی  Master Mohammed Irshad Gulaothi Official   

عام ضمیر فروشی

  از : مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی نور اللہ مرقدہ "یہ عام ضمیر فروشی اور دین فروشی کا دور ہے، بڑے بڑے فاضل اور صاحب قلم ہیں جن کی ذہانت اور جن کے مطالعہ کے سامنے ہماری کوئی حیثیت نہیں، لیکن ضمیر کے نام کی کوئی چیز ان کے یہاں پائی نہیں جاتی، ان کے دماغ کی جگہ پر دماغ ہے، اور دل کی جگہ پر بھی دماغ ہی ہے، بلکہ ان کے پہلو میں ایک دھڑکتے ہوئے دل کے بجائے ایک رواں دواں قلم رکھا ہوا ہے، جو سب کچھ لکھ سکتا ہے، جس کے یہاں آخرت کی جواب دہی اور ضمیر کی ملامت اور سرزنش کا کوئی سوال نہیں، ان میں زمانہ کے ساتھ بدلنے اور اس کے مطالبوں کی ترجمانی کرنے کی غیر محدود صلاحیت ہے." (عصر جديد کا چیلنج: ٣٤) تحریر: ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم حال رائے بریلی (Master Muhammad Irshad Gulaothi Official)

اقوالِ سلف: حضرت ابوبکر صدیقؓ کی نصیحتیں | عاجزی اور اصلاحِ نفس کا بہترین سبق

سورۃ طہ ایت نمبر 132

Image
 ایت نمبر 132 تحریر: ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی (Master Muhammad Irshad Gulaothi Official) سورۃ طہ 

مسجد میں نکاح

  "محبوبِ رب العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی لختِ جگر حضرت فاطمہؓ کا نکاح مسجد میں ہوا تو ہم میں سے کون ہے جو اپنے آپ کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ باعزت یا اپنی بیٹی کو سَیِّدَةُ نِسَاءِ اَهْلِ الْجَنَّةِ سے افضل سمجھتا ہو اور اسے مسجد میں نکاح پڑھوانے سے عار محسوس ہو؟" تفصیلات: حوالہ: (ایک اصلاحی تحریک مع خطبہ نکاح، صفحہ 8، طبعِ اوّل، مارچ 1985ء) ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی  ضلع بلند شہر مقیم حال رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi Official 

زنا پر ابھارنے والا جادو

 زنا پر اُبھارنے والا جادو  امام ابن الجوزی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "ذمّ الہویٰ" (ص 259–260) میں روایت کیا ہے: ایک انصاری نوجوان سے ایک انصاری عورت کو محبت ہوگئی۔ اُس نے اسے اپنے عشق کی شکایت لکھ کر بھیجی، ملاقات کی درخواست کی اور اسے فحاشی کی دعوت دی، حالانکہ وہ پہلے ہی شادی شدہ تھی۔ نوجوان نے اسے جواب میں لکھا: بے شک حرام وہ راستہ ہے جس پر میں کبھی نہیں چلتا، اور جب تک میں لوگوں میں زندہ ہوں، اس پر گزرتا نہیں۔ اگر تمہیں ملامت کرنی ہے تو کرو، میں تمہاری خواہشات کا پیرو نہیں، لہٰذا تم اس سے مایوس ہو جاؤ۔ میں تمہارے بارے میں اُن لوگوں کی حفاظت کروں گا جو تمہاری عزت کی حفاظت کرتے ہیں، پس جاہل اور وسوسہ میں مبتلا شخص نہ بنو۔ 👀 جب اُس عورت نے یہ خط پڑھا تو اس نے دوبارہ اسے لکھا: اس بات کو چھوڑ دو جس کا تم ذکر کرنے لگے ہو، اور میری حاجت کی طرف آ جاؤ اے سخت دل شخص! نیک بننے کا دعویٰ چھوڑ دو، میں ایسی نہیں ہوں جو اس سے باز آ جاؤں، اور جو کچھ تم نے ظاہر کیا ہے وہ میرے دل میں داخل نہیں ہو سکتا۔ 💬 نوجوان نے یہ معاملہ اپنے ایک دوست کو بتایا۔ اس نے مشورہ دیا کہ اگر تم اپنے گھر والوں میں...

مرشد کے سامنے ادب اور اطاعت

تصوف اور سلوک کی راہ میں “ادب” کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ بغیر ادب کے نہ علم میں برکت آتی ہے اور نہ ہی روحانیت میں ترقی نصیب ہوتی ہے۔ اسی لیے بزرگانِ دین نے ہر قدم پر ادب کی تعلیم دی ہے، خاص طور پر مرشد کے ساتھ۔  مرید کو اپنے مرشد کے سامنے نہایت ادب، خاموشی او یکسوئی کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اور بلا ضرورت گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے۔ مرشد کی مجلس میں ایسا طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے جو کامل احترام اور عقیدت کا مظہر ہو۔ مزید یہ کہ اگر مرید کو کوئی روحانی یا جسمانی تکلیف پیش آئے تو وہ اپنی طرف سے کوئی قدم نہ اٹھائے، بلکہ پہلے مرشد سے اجازت حاصل کرے۔ کیونکہ مرشد اپنے مرید کے احوال سے زیادہ واقف ہوتا ہے اور اس کے لیے بہتر راستہ تجویز کرتا ہے۔ اگر مرید بغیر اجازت کوئی عمل کرے اور اس میں نقصان ہو جائے تو اس کی ذمہ داری خود مرید پر ہوگی۔ اس لیے اطاعتِ مرشد اور رجوع الی المرشد کو نہایت ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں ایک نصیحت آموز شعر بھی بیان کیا گیا ہے: رام نام جپنا میری جھپیا سکھ سنی نام نہ بھول دوج دیا ایہہ کی دہزار چنی کل دوج والا کاٹ دی تے منگل لے ہو ول دوج کھنڈی پاپ دی رام جپیاں کی ہو ...

عاجزی اور رحمت: ایک مومن کی پہچان

انسان کی اصل خوبصورتی اس کے علم، مال یا شہرت میں نہیں بلکہ عاجزی، شفقت اور رحم دلی میں ہوتی ہے۔ یہی وہ اوصاف ہیں جو بندے کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرتے ہیں اور معاشرے میں عزت دلاتے ہیں۔ ⭐ ایک بزرگ نے نہایت ہی بامعنی بات فرمائی کہ: "تم ہندوستان میں رہو، دل کو مکہ میں رکھو" یعنی ظاہری زندگی دنیا میں ہو، مگر دل اللہ کی طرف متوجہ رہے۔ ⭐ شجاعت اور ردیّت انسان کو بہادر بنا سکتی ہے، مگر اصل کمال یہ ہے کہ انسان صبر اور حلم کے ساتھ دوسروں کے ساتھ پیش آئے۔ ⭐ عام لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ کسی کی سختی کو تو یاد رکھتے ہیں، مگر نرمی اور احسان کو جلد بھول جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ہمیشہ نرمی کو اختیار کریں۔ ⭐ حضور ﷺ کی ایک عظیم صفت رحم ہے۔ جتنا رحم بڑھتا ہے، اتنی ہی انسان کے دل میں وسعت اور بزرگی آتی ہے۔ ⭐ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں اور زیادہ عطا کروں گا۔ لہٰذا ہر حال میں شکر گزاری کو اختیار کرنا چاہیے۔ ⭐ اگر کوئی تمہارے ساتھ زیادتی کرے تو بدلہ لینے کے بجائے معاف کرنا اور حسنِ سلوک کرنا مومن کی شان ہے۔ ⭐ دنیا کی بے وفائی سے گھبرانے کے بجائے اللہ کی طرف رجوع کرنا...

گھاٹے کا سودا

 حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے بڑے گھاٹے کا سودا کیا ہےؕ قَدۡ خَسِرَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ اللّٰہِ وَ مَا کَانُوۡا مُہۡتَدِیۡنَ ﴿ سورۃ یونس : ۴۵ ﴾  جنہوں نے اللہ سے ( آخرت میں ) جاملنے کو جھٹلایا ہے ، اور جو راہ راست پر نہیں آئے ۔ ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم حال راۓبریلی 

رائے پور خانقاہ میں بیعت کا طریقہ

 حضرت مولانا شاہ عبدالقادر رائے پوری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ان کے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب رائے پوری رحمت اللہ علیہ پہلے قادریہ نقشبندیہ میں بیعت لیا کرتے تھے جیسا کہ حضرت بھاول نگری رحمتہ اللہ علیہ کو انہی کے سلسلے میں بیعت فرمایا مگر پھر چاروں سلسلوں قادریہ، نقشبندیہ، چشتیہ ، شہروردیہ چنانچہ مجھے چاروں سلسلوں میں بیعت فرمایا۔ (ارشادات ٦٨)

محبت سب سے بڑا ادب ہے

 “ کا مطلب یہ ہے کہ اگر انسان کے دل میں سچی محبت پیدا ہو جائے تو وہ خود بخود ادب، احترام اور حسنِ اخلاق کا پیکر بن جاتا ہے۔ کیونکہ محبت انسان کو حدود کا پابند بناتی ہے اور اسے بے ادبی سے روکتی ہے۔ حضرت کے ملفوظات میں آتا ہے کہ محض محبت کافی نہیں، بلکہ محبت کے ساتھ ادب کا ہونا ضروری ہے، ورنہ محبت بے جان ہو جاتی ہے۔ اسی لیے اولیاء کرام نے ہمیشہ اپنے مریدین کو یہ سبق دیا کہ وہ اپنے شیخ، اساتذہ اور بڑوں کے ساتھ ادب کو لازم پکڑیں۔ شیخ سے محبت دراصل اللہ تعالیٰ کی محبت تک پہنچنے کا ذریعہ ہے۔ جب بندہ اپنے دل کو محبتِ الٰہی سے روشن کرتا ہے تو اس کی زندگی میں عاجزی، انکساری اور احترام پیدا ہو جاتا ہے۔ آج کے دور میں جہاں بے ادبی عام ہو گئی ہے، ہمیں ان بزرگوں کی تعلیمات سے سبق لینا چاہیے اور اپنی زندگیوں میں محبت کے ساتھ ادب کو بھی اختیار کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سچی محبت اور کامل ادب نصیب فرمائے۔ آمین۔