Posts

Showing posts with the label Shariat o Tasawwuf Maulana Masihullah Jalalabad Nasihat Islahi Mazameen Urdu Islamic Books

نصیحت نمبر 12: کتاب شریعت و تصوف - حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادیؒ

 نصیحت نمبر 12: اصل متن اردو متن: "اور جب مرید دوام ذکر کا التزام کرلے اور خلوت کو (جلوت) پر ترجیح دینے لگے تو اگر اپنی خلوت میں بحالت نوم یا بحالتِ بیداری ایسے امور پائے جو اس کے قبل نہ پائے تھے (مثلاً بطور خرق عادت یا بطور رزقِ عادت) کسی حقیقتِ معنویہ کا مشاہدہ کرے تو چاہیے کہ اس کی طرف التفات بالکل نہ کرے اور یہاں پر کچھ اطمینان نہ کرے اور نہ اس کے مثل دوسرے حالات کے حصول کا منتظر رہے، کیوں کہ یہ سب حق تعالیٰ کی جانب سے (توجہ کی) گھیرنے والی چیزیں ہیں، البتہ شیخ سے ان سب باتوں کا بیان کرنا ضروری ہے تاکہ (بیان کرنے کے) اس کے قلب ان امور سے فارغ ہو جائے اور شیخ پر واجب ہے کہ اس کے راز کی حفاظت کرے اور دوسرے شخص سے اس کی بات کو پوشیدہ رکھے، اور اس کی نظر میں ان باتوں کی تحقیر کرے (یعنی کم درجہ ہونا ظاہر کرے) کیوں کہ یہ تمام امور امتحانات ہیں اور ان پر اطمینان کرنا دھوکہ (میں پڑنا) ہے۔ پس مرید کو چاہیے امور اور ان کی جانب التفات کرنے سے ڈراتا جائے، اور اس کی ہمت کو اس سے بالاتر مقام پر پہنچایا جائے۔" خلاصہ اور بنیادی سبق بے توجہی: مرید کو دورانِ سلوک اگر کوئی کشف یا غیر معمولی...