نصیحت نمبر 4: توبہ، حقوق العباد اور سلوک کی بنیاد
(ماخوذ از: شریعت و تصوف، مصنف: حضرت مولانا مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ) پھر جب سلوک کا ارادہ کرے تو ان تمام امور مذکورہ کے بعد اس پر لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ سبحانہ کی جناب میں اپنے تمام گناہوں سے توبہ کرے اور ظاہری و باطنی، صغیرہ و کبیرہ سب گناہوں کو چھوڑ دے، اور سب سے اول اہلِ حقوق کو راضی کرنے کی کوشش کرے۔ جو سالک اہلِ حقوق کو راضی نہ کرے گا اس پر یہ طریق کچھ بھی نہ کھلے گا، اور سالکین کا یہی طریقہ ہے۔ ✍️ خلاصہ (Summary): اس نصیحت میں بتایا گیا ہے کہ سلوک کی راہ اختیار کرنے سے پہلے انسان کو سچی توبہ کرنی چاہیے اور ہر قسم کے گناہوں سے بچنا چاہیے۔ خاص طور پر حقوق العباد ادا کرنا اور لوگوں کو راضی کرنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ بغیر اس کے روحانی ترقی ممکن نہیں ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر، مقیم رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi Bulandshahr (UP), India۔