مرشد کے سامنے ادب اور اطاعت



تصوف اور سلوک کی راہ میں “ادب” کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ بغیر ادب کے نہ علم میں برکت آتی ہے اور نہ ہی روحانیت میں ترقی نصیب ہوتی ہے۔ اسی لیے بزرگانِ دین نے ہر قدم پر ادب کی تعلیم دی ہے، خاص طور پر مرشد کے ساتھ۔

 مرید کو اپنے مرشد کے سامنے نہایت ادب، خاموشی او یکسوئی کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اور بلا ضرورت گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے۔ مرشد کی مجلس میں ایسا طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے جو کامل احترام اور عقیدت کا مظہر ہو۔

مزید یہ کہ اگر مرید کو کوئی روحانی یا جسمانی تکلیف پیش آئے تو وہ اپنی طرف سے کوئی قدم نہ اٹھائے، بلکہ پہلے مرشد سے اجازت حاصل کرے۔ کیونکہ مرشد اپنے مرید کے احوال سے زیادہ واقف ہوتا ہے اور اس کے لیے بہتر راستہ تجویز کرتا ہے۔

اگر مرید بغیر اجازت کوئی عمل کرے اور اس میں نقصان ہو جائے تو اس کی ذمہ داری خود مرید پر ہوگی۔ اس لیے اطاعتِ مرشد اور رجوع الی المرشد کو نہایت ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اسی ضمن میں ایک نصیحت آموز شعر بھی بیان کیا گیا ہے:

رام نام جپنا میری جھپیا سکھ سنی

نام نہ بھول دوج دیا ایہہ کی دہزار چنی

کل دوج والا کاٹ دی تے منگل لے ہو

ول دوج کھنڈی پاپ دی رام جپیاں کی ہو

یہ اشعار اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اصل کامیابی ذکرِ الٰہی اور باطنی اصلاح میں ہے، اور اسی کے ذریعے انسان اپنے دل کو پاکیزہ بنا سکتا ہے۔

آخر میں یہی سبق دیا گیا ہے کہ مرید کو اپنے اقوال و افعال کی درستگی، ادب کی پابندی، اور مرشد کی اطاعت کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔ یہی راستہ کامیابی اور قربِ الٰہی تک پہنچاتا ہے۔

📚 حوالہ:

تصوف و سلوک، صفحہ نمبر 60

✍️ تحریر:

ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی

ضلع بلند شہر، مقیم رائے بریلی

🌿 سچائی، علم اور روحانیت کا سفر 🌿

Comments

Popular posts from this blog

محبت سب سے بڑا ادب ہے

نصیحت نمبر 12: کتاب شریعت و تصوف - حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادیؒ

منازلِ سلوک: دل کی اصلاح اور روحانیت کا مکمل راستہ