نصیحت نمبر 5: تعلقات و مشاغل کا حذف (شریعت و تصوف)

 نصیحت نمبر 5: تعلقات و مشاغل کا حذف

📚 کتاب:

شریعت و تصوف

✍️ مصنف:

حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ

📖 اصل عبارت

پھر اس کے بعد تعلقات و مشاغل کے حذف کرنے میں سعی کرے، کیونکہ اس طریق کی بنا فراغ قلب پر ہے، اور جب علائق سے نکلنے کا ارادہ کرے تو ابتداء خروج من المال سے کرے، کیونکہ مال ہی ایسی چیز ہے کہ وہ حق سے پھیر کر اپنی طرف مائل کر لیتا ہے، اور کوئی مرد ایسا نہیں پایا گیا جو اس طریق میں دنیا کا تعلق اپنے دل میں رکھے کر داخل ہوا ہو، اور اس کو اس تعلق سے جلدی پھر اس چیز کی طرف کھینچ لیا ہو جس سے وہ نکلا تھا۔

ف: مراد مال کا وہ درجہ ہے جو حدودِ شرعیہ سے خارج ہو، یا ضرورت سے زائد اس میں انہماک ہو۔

✨ خلاصہ

اس نصیحت میں بتایا گیا ہے کہ دل کی یکسوئی (فراغِ قلب) حاصل کرنے کے لیے دنیاوی تعلقات اور مشاغل کو کم کرنا ضروری ہے۔ خاص طور پر مال کی محبت انسان کو حق سے دور کر دیتی ہے، اس لیے سب سے پہلے اسی کو قابو میں کرنا چاہیے۔

✍️

ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی

Master Muhammad Irshad Gulaothi official

Comments

Popular posts from this blog

محبت سب سے بڑا ادب ہے

نصیحت نمبر 12: کتاب شریعت و تصوف - حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادیؒ

منازلِ سلوک: دل کی اصلاح اور روحانیت کا مکمل راستہ