نصیحت نمبر ۸ | راز کی حفاظت اور شیخ سے اخلاص | شریعت و تصوف

 📌 نصیحت نمبر ۸ | شریعت و تصوف

📖


پھر اس پر واجب ہے کہ اپنے راز کو چھپا دے۔ یہاں تک کہ اپنی گھنڈی پر بھی ظاہر نہ ہونے دے (یعنی اپنے خاص دوست سے بھی جس کو خاص قرب ہو ظاہر نہ کرے) مگر اپنے شیخ سے پوشیدہ نہ کرے، اور اگر کسی اپنے ایک سانس کو بھی اپنے شیخ سے پوشیدہ کیا تو بلا شبہ اس نے شیخ کے حقِ صحبت میں خیانت کی۔ اور شیخ کی مخالفت اس کے کسی مشورہ میں واقع ہو گئی (اور اس پر متنبہ ہو گیا خواہ خود یا شیخ کی تنبیہ سے) تو لازم ہے کہ فوراً اس کے سامنے اس امر کا اقرار کرے، پھر جو سزا بھی اس کی مخالفت اور قصور پر وہ تجویز کرے اس کو (خوشی کے ساتھ) تسلیم کرے۔ خواہ وہ کسی سفر کی تکلیف کا حکم دے یا جو مناسب سمجھے۔ اور شیوخ کیلئے روا نہیں ہے کہ مریدین کی زلات سے درگزر کریں، اس لئے کہ اللہ کے حقوق کو ضائع کرنا ہے۔

ف: (درگزر سے مراد تنبیہ نہ کرنا ہے، باقی بعد تنبیہ کے اگر سزا معاف کر دیں، جب بدووں کے مزاج کے اصلاح کی کامل امید ہو، اس کا مضائقہ نہیں)۔

📚 حوالہ

شریعت و تصوف (صفحہ نمبر: ۱۶۶)

مصنف حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادی نور اللہ مرقدہ

✍️ سگنیچر

ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر، مقیم رائے بریلی

Master Muhammad Irshad Gulaothi 


Comments

Popular posts from this blog

محبت سب سے بڑا ادب ہے

نصیحت نمبر 12: کتاب شریعت و تصوف - حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادیؒ

منازلِ سلوک: دل کی اصلاح اور روحانیت کا مکمل راستہ