نصیحت نمبر 10: مرید کے آداب اور صحبتِ فقراء کی ہدایات | شریعت و تصوف
🌿 نصیحت نمبر 10 "اور جو ابتدا میں مرید فقراء اور اصحابِ طریق کے مجمع میں بیٹھنے والا ہو اسے سخت مضر ہے، اور اگر کسی کو ایسا ابتلاء پیش آ جائے تو اس کو یہ طریق اختیار کرنا چاہئے کہ شیوخ کا احترام کرے اور اصحاب کی خدمت کرے اور ان کی مخالفت کو ترک کرے، اور ایسا کام کرے جس میں فقراء کی راحت ہو، اور یہ کوشش کرے کہ کسی شیخ کا قلب اس سے متوحش نہ ہو۔ اور واجب یہ ہے کہ فقراء کی صحبت میں فقراء کی اپنے نفس کے مقابلہ میں صاحبِ حق قرار دے۔ اور ان میں سے ہر ایک کا حق اپنے ذمہ واجب سمجھے اور ان میں سے کسی کے ذمہ اپنا کوئی حق واجب نہ سمجھے، اور واجب ہے کہ مرید کسی کی مخالفت نہ کرے، اور اگر یہ معلوم ہو جائے کہ حق اس کے ساتھ ہے (یعنی میرے) ساتھ ہو جائے تو ساکت ہو جائے، اور ہر ایک کے ساتھ اپنی موافقت ظاہر کرے۔ (یہ مطلب نہیں کہ باطل میں دوسرے کے ساتھ ہو جائے بلکہ یہ مطلب ہے کہ اظہارِ حق کے بعد خصومت کی صورت اختیار نہ کرے کہ اس میں اضاعتِ وقت اور کدورتِ قلب ہے، اور دوسرے کے امورِ معاشرت میں اس اختلاف سے اثر نہ لے) اور وہ مرید جس میں (اعتدال سے زیادہ) تپش اور بہت دھری کرنے اور جھگڑا کرنے کی عادت ہو، ...