نصیحت نمبر 9: مرید کی آزمائش اور اذکار کی تلقین | شریعت و تصوف

 📘 شریعت و تصوف

مصنف: حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادی رحمۃ اللہ علیہ

🌿 نصیحت نمبر 9:

اور جب تک مرید ہر علاقے سے مجرد نہ ہو جائے اس کے شیخ کے لئے جائز نہیں ہے کہ اذکار میں سے کچھ بھی اس کو تلقین کرے، بلکہ واجب ہے کہ پہلے اس کی آزمائش کرلے، پھر جب اس کا قلب مرید کے عزم کے پختگی کی شہادت دے تو اس وقت اس پر یہ شرط لگا دے کہ جو گونا گوں انقلابات قضا و قدر کے اس طریقہ میں اس کو پیش آئیں گے، اس پر راضی رہے گا۔ اور اس سے عہد کرے کہ اس طریقہ سے نہ مڑے گا، خواہ اس کو کچھ بھی پیش آئے۔ ضرر، ذلت، فقر، امراض و آلام و رنج قلب سے سہولت کی جانب مائل نہ ہوگا۔ اور فاقوں کے ہجوم اور ضرورت کے وقت رخصت کو تلاش نہ کرے گا اور تن آسانی کو اختیار نہ کرے گا اور کسل کو اپنا شعار نہ بنا دے گا۔ (رخصت اور سہولت وہ مذموم ہے جو کسل کے سبب یا اپنی رائے سے ہو اور جو شرعی مصلحت سے ہو اور شیخ کی رائے سے ہو وہ مذموم نہیں۔)

ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی

Master Muhammad Irshad Gulaothi 

Comments

Popular posts from this blog

محبت سب سے بڑا ادب ہے

نصیحت نمبر 12: کتاب شریعت و تصوف - حضرت مولانا شاہ محمد مسیح اللہ جلال آبادیؒ

منازلِ سلوک: دل کی اصلاح اور روحانیت کا مکمل راستہ