اللہ دیکھ رہا ہے ، سورۃ العلق، آیت 14 | 31 اگست 2026
اللہ تعالیٰ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ انسان جہاں بھی ہو، جو کچھ بھی کرے اور جس حال میں بھی ہو، اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا ہے۔ یہ احساس انسان کے دل میں تقویٰ پیدا کرتا ہے اور اسے گناہوں سے بچنے، نیکی اختیار کرنے اور اپنے اعمال کی اصلاح کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ لوگوں سے اپنے اعمال چھپائے جا سکتے ہیں، مگر اللہ تعالیٰ سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں۔ اس لیے ہمیں ہر وقت یہ یقین اپنے دل میں تازہ رکھنا چاہیے: اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ یہ یقین ہماری زندگی، ہمارے معاملات، ہماری گفتگو اور ہمارے تنہائی کے اعمال کو سنوار سکتا ہے۔ 🌹 آج کا قرآنی پیغام تنہائی میں بھی اللہ سے غافل نہ ہوں، کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر حال میں ہمیں دیکھ رہا ہے۔ 18 ربیع الاول 1448ھ | 31 اگست 2026ء ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم حال رائے بریلی Master Muhammad Irshad Gulaothi district Bulandshahar Resident Raebareli ,