اللہ کافی ہے — سورۃ الانفال آیت 64 | 28 اگست 2026
اللہ تعالیٰ اپنے محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کو تسلی دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے کافی ہے، اور وہ اہلِ ایمان بھی جو آپ کی پیروی کرتے ہیں۔
📖 قرآن کریم
اس مختصر مگر عظیم آیت میں اہلِ ایمان کے لیے بہت بڑا حوصلہ اور اطمینان ہے۔ انسان کو زندگی میں مشکلات، پریشانیوں اور آزمائشوں کا سامنا رہتا ہے، لیکن جو شخص اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتا ہے اور رسول اللہ ﷺ کی پیروی اختیار کرتا ہے، اسے یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے کافی ہے۔اللہ پر توکل کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنی جائز کوشش کرے، اسباب اختیار کرے، لیکن دل کا بھروسہ صرف اللہ تعالیٰ پر رکھے۔
اللہ کافی ہے—یہ یقین دل کو سکون، حوصلہ اور استقامت عطا کرتا ہے۔
ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر مقیم رائے بریلی
Master Muhammad Irshad Gulaothi district Bulandshahar Resident Raebareli
Comments
Post a Comment