برائی کا بدلہ اسی جیسی برائی ہے، پھر بھی جو معاف کر دے اور اصلاح کرے — سورۃ الشوریٰ: 40
🌿 پیغامِ قرآن
اس آیتِ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے عدل کے ساتھ ساتھ معافی اور اصلاح کی عظیم فضیلت بھی بیان فرمائی ہے۔ انسان کو اگر کسی کی طرف سے برائی یا زیادتی کا سامنا ہو تو بدلہ لینے کا حق اپنی جگہ، لیکن اگر وہ معاف کر دے اور اصلاح کی کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ نے اس کے اجر کو اپنے ذمہ فرمایا ہے۔
یہی وہ مقام ہے جہاں انسان اپنے نفس کے تقاضے سے بلند ہو کر عفو، درگزر اور اصلاح کا راستہ اختیار کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دوسروں کی لغزشوں کو معاف کرنے، دلوں کو جوڑنے اور اصلاح کا ذریعہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
ماسٹر محمد ارشاد گلاؤٹھی ضلع بلند شہر، مقیم حال رائے بریلی
Master Muhammad Irshad Gulaothi district Bulandshahar Resident Raebareli

Comments
Post a Comment